گلگت: بغیرلائسنس گوشت بیچنے پر پابندی،ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی ہوگی،اسامہ مجید چیمہ

گوشت کی دکان

گلگت : چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ نے کہا کہ شہر میں لائسنس کے بغیر گوشت کرنے بیچنے پر پابند ی ہے جبکہ گوشت کی مصنوعی قلت پیدا کرکے زائد منافع خوری پر سخت کا روائی کیجائے گی لہذاقصاب برادری شہری انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرے، یہ باتیں جمعرات کے روز میونسپل میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم، میونسپل مجسٹریٹ ذوالفقار علی کا میونسپل فورس کے ہمراہ بغیر لائسنس گوشت کرنے والے قصائیوں کے خلاف پر کامیاب کریک ڈاون کے بعد میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے کہاکہ پرائس کنٹرول کمیٹی کی خلاف ورزی کرنے پر کاروائی جاری رہے گی، انہوں نے میونسپل میٹ انسپکٹر او ر میونسپل مجسٹریٹ کے جانب سے چھاپہ مار کاروائیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید کاروائیاں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا، عوامی شکایات کے ازالے کیلئے شہری انتظامیہ کی کامیاب چھاپہ مار کاروائیاں بہترین حکمت عملی قراردی جاسکتی ہے۔

اس سے قبل میونسپل میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم نے این اوسی کے بغیر گوشت کرنے گوشت پر بغیر مہر فروخت کرنے اور زمہ داروں کیخلاف جرمانے کی رپورٹ دی۔

ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ نے سختی کے ساتھ حکم نامہ جاری کیا ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹی کے جانب سے جاری نرخناموں پر عملدرآمد اور گوشت کرنے کیلئے میونسپل میٹ سیکشن سے اجازت نامہ کا حصول لازمی قراردیا ہے ترجمان نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ وہ کسی بھی خلاف ورزی پر الفا کنٹرول شکایات سیل اور میڈیا سیل کے نمبرات پر اپنی شکایات درج کرادیں تاکہ گرانفروشوں کے گرد گھیر اتنگ کیا جائے گا.

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *