پاکستان چیسٹ سوسائٹی نے سگریٹس پر بھاری ٹیکس عائد کرنے کا مطالبہ کردیا

کراچی : ملک کے ماہر امراض سینہ کی نمائندہ تنظیم پاکستان چیسٹ سوسائٹی نے مطالبہ کیاہے کہ آنے والے بجٹ میں سگریٹس پر بھاری ٹیکس عاید کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اوجھا انسٹی ٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیز کے ڈائریکٹر اور پاکستان چیسٹ سوسائٹی کے صدر پروفیسر نثار احمد راؤ نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ ڈیولپمنٹ اکنامکس کے دوہزار انیس کے اعداد وشمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تمباکو نوشی سے ہونے والی بیماریوں اور اموات پر ہونے والے اخراجات چھ سو پندرہ ارب سے زائد ہیں۔

مزید پڑھیں: مفروری کے دن اور ’’پرنسٹن‘‘ سگریٹ

یہ رقم سگریٹس پرعائد ٹیکس وصولیوں سے پانچ گنا زیادہ ہیں کیونکہ دوہزار انیس کے اعداد وشمار کے مطابق سگریٹس سے محض قومی خزانے کوایک سو بیس ارب روپے وصول ہوئے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *