پاکستان کے ساتھ تعلقات کے نئے دور کے آغاز پر تیار ہیں، مودی کا عمران خان کو فون

نئی دلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کے نئے دور کے آغاز پر تیار ہیں۔

نریندر مودی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران کو ٹیلی فون کرکے انہیں عام انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔

بھارتی وزیراعظم نے عمرن خان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کے نئے دور کے آغاز پر تیار ہیں، معاملات آگے بڑھنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔

بھارتی وزیر اعظم کی جانب سے مبارک باد پر چیئرمین تحریک انصاف نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو بات چیت کے ذریعے تنازعات کے حل کی تدابیر کی جانی چاہئیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جنگیں اور خونریزی سے تناعات کے حل کی بجائے المیے جنم لیتے ہیں، دونوں ممالک کے عوام کو غربت کے بے رحم شکنجے سے نکالنے کیلئے حکومتوں کو مشترکہ تدابیر کرنا ہوں گی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *