خاتون نے بیک وقت 10 بچوں کو جنم دیکر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

الرٹ ویب ڈیسک : جنوبی افریقی خاتون نے بیک وقت 10 بچوں کو جنم دیکر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ خاتون کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کر لیا گیا ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا کی 37 سالہ گوسیامے تھامارا کو حمل کے دوران نے ہی ڈاکٹر نے بتا دیا تھا کہ ان کے یہاں غیر معمولی پیدائش ہونے والی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق خاتون کے ہاں 7 لڑکے اور 3 لڑکیاں پیدا ہوئیں ، خاتون کو سرجری کی ضرورت نہیں پڑی، ڈیلیوری نارمل تھی ۔ ڈاکٹرز کے مطابق خاتون اور بچے خیریت سے ہیں، خاتون کے اس سے قبل بھی 2 بچے ہیں جوکہ جڑواں ہیں ۔

مذید پڑھیں :فردوس عاشق اعوان نے MNA کو تھپڑ کیوں مارا ؟

لیڈی ڈاکٹر نے حمل کے دوران الٹرا ساؤنڈ کر کے خاتون کو بتایا تھا کہ ان کے ہاں 8 بچوں کی پیدائش متوقع ہے، تاہم زچگی والے دن خاتون نے 10 بچوں کو جنم دیا ۔

ایک ہی وقت میں 10 بچوں کی پیدائش سے گوسیامے تھامارا نے عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے اور ان کا نام گنینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرلیا گیا ہے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *