پی ایس ایل 6: لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیدی

پی ایس ایل 6

ابوظہبی: پی ایس ایل 6 میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹ سے شکست دیدی۔

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ 6 کے 15ویں میچ کا ٹاس لاہور قلندرز نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 144 رنز بنائے۔ فہیم اشرف 27، عثمان خواجہ 18، حسین طلعت اور حسن علی 18،18، کولن منرو 11، افتخار احمد 12 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے جیمز فالکنر نے 3، احمد دانیال، حارث رؤف 2،2، شاہین آفریدی اور راشد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی جانب سے فخرزمان 9 رنز ہی بناسکے البتہ ان کے ساتھ اوپننگ کرنے والے سہیل اختر نے 40 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ محمد فیضان 9 رنز اور محمد حفیظ 29 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ بین ڈنک 17 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹے جب کہ راشد خان 15 اور ٹم ڈیوڈ 23 رنز پر ناقابل شکست رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی نے 2، فہیم اشرف، فواد احمد، شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *