دلیپ کمار کی سرجری کامیاب، جلد گھر منتقل کیے جانے کا امکان

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھارت کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے مداحوں کے ساتھ یہ خبر شیئر کی۔
دلیپ کمار کے دوست فیصل فاروقی کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ممبئی کے اسپتال میں داخل دلیپ کمار کی کامیاب سرجری ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری خود ڈاکٹروں سے بات ہوئی ہے اور انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ دلیپ صاحب کو کل تک اسپتال سے فارغ کردیا جائے گا۔
Update:
Thank you for your prayers. A successful pleural aspiration procedure was performed on Dilip Saab. I personally spoke to Dr. Jalil Parkar and Dr. Nitin Gokhale. They are optimistic that he will be discharged tomm (Thursday).- FF (@FAISALmouthshut)
— Dilip Kumar (@TheDilipKumar) June 9, 2021
واضح رہے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کو سانس لینے میں دشواری کے باعث اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا تاہم سوشل میڈیا پر ان کی موت کی افواہ گردش کرنے لگی تھی جس پر ان کی اہلیہ سائرہ بانو نے کہا تھا کہ دلیپ کمار صاحب کی طبیعت ناساز ہے اور وہ ممبئی کے اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔