مشکلات میں سورہ یسین صدام حسین کی بیٹیوں کا موثر ہتھیار رہا

رغد سابق عراقی مرد آہن صدام حسین کی بڑی بیٹی ہیں ۔ ان کی بیٹی حریر اپنی یادداشت میں لکھتی ہے کہ ان کی والدہ (رغد) ہر مشکل کو سورۃ یسین کے ذریعے حل کرنے پر یقین رکھتی تھیں۔ رغد کی عادت تھی جب بھی کوئی مشکل پیش آتی وہ نماز لمبی کرتیں اور چالیس مربہ سورۃ یاسین پڑھتیں۔

ان کے شوہر کامل حسین کے قتل کے بعد صدام حسین نے بیوہ ہونے والی دو جوان رعنا بیٹیوں کو قبیلے میں دوسرے افراد سے نکاح کا حکم دیا ۔ دونوں بیٹیاں اپنے والد کی محبت کے ساتھ ساتھ اپنے مرحوم شوہروں کی وفا بھی نبھانا چاہ رہی تھیں اور انہیں کے نام پر زندگی بھر بیوگی کی زندگی گزارنے کا تہیہ کرچکی تھیں ۔

ایسے میں صدام جیسے بارعب والد کاحکم سر پر تلوار بن کر لٹک رہا تھا ۔ رغد نے سورہ یاسین کو ہتھیار بنالیا اور نمازوں کو طول دینا شروع کردیا ۔یہاں تک کہ صدام حسین نے بیٹیوں سے ناراض ہوئے بغیر اپنا حکم واپس لے لیا ۔رغد آج کل اردن میں اپنے بچوں کے ساتھ مقیم ہیں ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *