CRA الیکشن میں 97 فیصد حق رائے دہی کا استعمال ، IG سندھ کی مبارک باد

کراچی ،الرٹ نیوز

کرائم رپورٹرز ایسو سی ایشن (سی آر اے) کے سال2019 .2020 کے انتخابات گذشتہ روز منعقد ہوئے جس میں پروگریس اور یونائیٹڈ دوںوں پینلوں کے درمیان مقابلہ ہوا ، دونوں پینل میں سینئر اور جونیئر کرائم رپورٹروں نے حصہ لیا ، کرائم رپورٹروں نے الیکشن میں خاصی دلچسپی کا مظاہرہ کیا گیا ،جس کی وجہ سے امیداروں کے حق میں 97 فیصد کارکنان نے حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے جو صحافتی تنظیموں کے مابین ہونے والے الیکشن میں حق رائے دہی کی بہترین شرح ہے .

شہر میں اس وقت مختلف اخبارات ، ٹیلی ویژن چینلز ، میگزین ، نیوز ایجنسیز اور آن لائن ویب سائٹس سے منسلک کل کرائم رپورٹرز 197 ہیں . جن میں سے 187 ووٹر نے حالیہ سی آر اے کے الیکشن میں اپنا حق رائے دہی اسعتمال کیا ہے .

کرائم رپورٹرز کے اس جمہوری تسلسل کے تحت الیکشن میں کراچی پریس کلب کے صدر امتیازخان فاران ، سیکرٹری ارمان صابر سمیت سینئرعہدیداران کو نگراں بنایا گیا تھا ، صدر کے لئے امیدوار سمیرقریشی نے 137 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی ہے .جبکہ سمیر قریشی کے مخالف رانا خالد نے 46 ووٹ لئے ہیں .

سی آر اے کی کارکنان الیکشن کے بعد پریس کانفرنس ہال میں بیٹھے ہیں

نائب صدر ذیشان شاہ نے 102ووٹ لیکر کامیابی سمیٹی ہے جب کہ ان کے مقابل بابرسلیم نے 78 ووٹ لئے ہیں ، سیکرٹری کی نشست پر طہ عبیدی نے 128 ووٹ لیکرکامیابی اپنے نام کی ہے جب کہ شاید انجم نے 55 ووٹ لئے ہیں .

جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پرریحان چشتی اور کاشف ہاشمی دونوں نے 91 , 91 ووٹ حاصل کئے ہیں جس کی وجہ سے دونوں کو 6 , 6 ماہ کے لئے منتخب کرلیا گیا ہے ، انفارمیشن سیکرٹری کی نشست پرسہیل شبیرنے 95 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ دانیال نے 86 ووٹ لئے ہیں .

سی آر اے کے الیکشن کی دلچسپی کو ظاہر کرنے والا ایک پوسٹر

خزانچی کی نشست پر رجب علی نے 120 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ فاروق مورائی نے 61 ووٹ لئے ہیں ،گورننگ باڈی میں کاشف مشتاق ، عامر مجید ، خرم گلزار، سالک شاہ ، سلمان لودھی ، ندیم احمد اورعاطف رضا کامیاب ہوئے ہیں .

ادھر کراچی پریس کلب میں سیکرٹری ارمان صابر ، پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹوگرافرز کے سیکرٹری آصف جئے جا ، ممبر گورننگ باڈی عمران گیلانی نے کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن (CRA) کے منتخب صدر سمیر قریشی ، سیکرٹری طہہ عبیدی کو کامیابی پراجرک کا تحفہ پیش کیا .

آصف جئے جا طہ عبیدی کو اجرک پہنا رہے ہیں

دوسری جانب آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں سمیرقریشی کو صدر، ذیشان شاہ کو نائب صدر جبکہ طلحہ عبیدی کو سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام دیا ہے ۔ علاوہ اذیں انہوں نے ریحان چشتی ، کاشف ہاشمی کو جوائنٹ سیکریٹری ، سہیل شبی کو سیکریٹری اطلاعات اور رجب علی کو ٹریژرار منتخب ہونے کے ساتھ ساتھ گورننگ باڈی کا حصہ بننے پر کاشف مشتاق ، عامرمجید ، خرم گلزار، سالک شاہ ، سلمان لودھی ، ندیم احمد اورعاطف رضا کو بھی مبارکباد دی ہے ۔

کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن کے نتائج کے بعد کراچی پریس کلب کے کانفرنس ہال میں مرحوم صحافی ایس ایم عرفان کے لئے دعا بھی کرائی گئی .

مرحوم صحافی ایس ایم عرفان کے لئے دعا کرائی جارہی ہے
Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *