نجم سیٹھی نے پی ایس ایل کو خطرے میں قرار دیدیا

پی ایس ایل

لاہور: سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے پی ایس ایل کو خطرے میں قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے پی ایس ایل کو خطرے میں قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی سی بی عہدیدار اپنی فاش غلطیوں پر مسلسل پنکچر لگا رہے ہیں۔

سابق چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ اب تو ان کی گنتی کرنا مشکل ہوگیا ہے، ٹائر پھٹتے اوریہ پنکچر لگاتے جارہے ہیں، معلوم نہیں گاڑی کہاں تک چلے گی، ایک کے بعد ایک حماقت ہوئی ہے، انھوں نے ڈومیسٹک کرکٹ اور بورڈ کا آئین تباہ کردیا۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل کی صورتحال پرسخت مایوسی ہے،ابوظبی میں ٹورنامنٹ ہوبھی جائے پھر بھی لیگ خطرے میں ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *