ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے بشریٰ انصاری سے معافی مانگ لی

جنت مرزا

اسلام آباد: ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے اداکارہ بشریٰ انصاری سے معافی مانکتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی بھی یہ ہنگامہ نہیں کرنا چاہتی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے وضاحت دی کہ وہ ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کی ویڈیو سے مکمل واقف نہیں تھیں اس لیے جلد بازی میں اپنا بیان جاری کیا۔

دوسری جانب ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے بھی اپنے پیغام میں بشریٰ انصاری سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ‘آپ کے کہے گئے الفاظ میرے اور فیملی کیلئے کافی سخت تھے، مجھے معاملے کو سلجھانے کیلئے بولنا پڑا’۔

واضح رہے چند ورز قبل ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کے خلاف مسیحی برادری کے جذبات مجروح کرنے پر ایف آئی اے میں درخواست دائر کی گئی تھی جس میں انہیں گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا جب کہ اداکارہ بشریٰ انصاری نے جنت مرزا تنازع پر ردعمل دیتے ہوئے ان پر تنقید کی تھی اور انہیں جاہل اسٹارز قرار دیتے ہوئے کہاتھا ’’افسوس انہیں اسلام کا پتہ ہے نہ کسی اور مذہب کا‘‘۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *