حسن علی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد

حسن علی

دبئی: آئی سی سی نے پاکستانی بولر حسن علی کو پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کو شاندار کارکردگی پر مئی کیلئے انٹرنیشنل پلئیر آف دی منتھ نامزد کر دیا ہے۔

پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی نے زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 8.92کی اوسط سے 14 وکٹیں حاصل کیں۔

آئی سی سی کی جانب سے مئی کے لیے بہترین پلیئر ایوارڈ کے لیے نامزدگی کو حسن علی کے ساتھ سری لنکا کے پروین جے ورکما اور بنگلہ دیش کے مشفق الرحیم کا نام بھی نامزد کردہ فہرست میں شامل ہیں، اپریل میں پاکستان کے بابر اعظم یہ ایواڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *