جامعہ کراچی، روائیتی چینی و یونانی ادویات کے سینٹر کا افتتاح

کراچی۔ بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی میں بدھ (9جون) سائنو پاکستان کوآپریشن سینٹر فار ٹریڈیشنل چائینیز میڈیسن (روائیتی چینی ادویات) کی تختی کا افتتاح ہوگا جبکہ اسی روز روائیتی چینی ادویات اور روائیتی یونانی ادویات کے موضوع پر ایک روزہ سائنو پاکستان سمپوزیم بھی منعقد ہوگا جس میں چین اور پاکستان کے ماہرین اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق سمپوزیم کی افتتاحی تقریب بدھ کو صبح دس بجے آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے پروفیسر سلیم الزماں صدیقی آڈیٹوریم میں ہوگی، صوبائی سیکریٹری صحت و بہبودِآبادی ڈاکٹر کاظم حسین جتوی سائنو پاکستان کوآپریشن سینٹر فار ٹریڈیشنل چائینیز میڈیسن کا افتتاح کریں گے، جبکہ افتتاحی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوں گے، اس تقریب میں چینی اور پاکستانی حکام خطاب کریں گے۔

مزید پڑھیں: شیخ الاسلام حضرت مولانامفتی محمد تقی عثمانی کا بیانیہ

مقررین میں شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی، وزیر اعظم کی نیشنل ٹاسک فورس برائے سائینس اور ٹیکنالوجی کے سربراہ اور بین الاقوامی مرکز کے سرپرستِ اعلیٰ پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمن، صوبائی وزیرِصحت و بہبودِآبادی ڈاکٹر عزرا فضل پیچو (آن لائن)، چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق (آن لائن)، پاکستان میں چینی سفارت خانے کی ڈپٹی چیف آف مشن محترمہ چنخ پنگ (آن لائن)، چینی حنان صوبے کے میئر لی چنخ (آن لائن) اورآئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کے نام شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق اس تقریب کا مقصد پاک چائنا سفارتی تعلقات کی70ویں سالگرہ بھی منانا ہے، واضح رہے کہ یہ تقریب ایک ہی وقت میں چین اور پاکستان دنوں ممالک میں مشترکہ طور پر منعقد ہوگی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *