جمعیت علماء اسلام پاکستان کا ہری پور سے تنظیم سازی کا آغاز

ہری پور جے یو آئی

ہری پور : جمعیت علماء اسلام پاکستان میں متوازی تنظیم سازی کا آغاز ضلع ہری پور سے کر دیا گیا ہے ۔ مولانا عبدالباسط شاہ ضلعی امیر جب کہ قاری حامد علی رحمانی کو جنرل سیکرٹری نامزد کر دیا گیا ہے ۔

جے یو آئی پاکستان کے مرکزی رہنما اور سابق امیدوار قومی اسمبلی پیر سید عالمزیب شاہ نے ضلع ہری پور کے لیے نئی ضلعی جماعتی کابینہ کا اعلان کر دیا ہے ۔

جے یو آئی ف کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالباسط شاہ امیر جے یو آئی ف کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی قاری حامد رحمانی جنرل سیکرٹری ابراہیم شاہ ، سینئر نائب امیر حافظ عمران ، ہدایت اللہ فاروقی ، محمد فاروق حسین علی علوی ، نائب امراء کلیم الرحمان محمد یونس ، ٹکا خان ، ڈپٹی سیکرٹری مولانا صہیب اشرف ، سیکرٹری اور شیر محمد ضلعی سالار کے عہدوں پر نامزد کر دیا ہے ۔

مذید پڑھیں :کراچی : EOBI قائم مقام چیئرمین کو غیر قانونی بھرتی افسران کا ریکارڈ نہ دینے پر توہین عدالت کا نوٹس

پیر سید عالمزیب شاہ نے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ موجودہ حالات میں مولانا محمد خان شیرانی جیسا زیرک سیاستدان اور امام سیاست ہی جمعیت علماء اسلام کو منظم اور یکجا کر سکتا ہے ۔ مولانا محمد خان شیرانی ، مولانا گل نصیب خان ، اور مولانا شجاع الملک ہزارہ ڈویژن کے پانچ روزہ دورے پر ہیں ۔

جماعتی کارکنوں علماء سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ان سے ملاقاتیں کر رہے ہیں اور ان سے ملاقات کے بعد ان کے موقف کو مدلل اور مبنی بر حق قرار دے رہے ہیں ۔

انھوں نے ضلعی کابینہ کے نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ جلد ہی نچلی سطح پر تنظیم سازی کو یقینی بنائیں گے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *