بلوچستان، ضلع ژوب میں کلیۃ الدین کورس کا باقاعدہ آغاز ہوگیا

کلیۃ الدین چار سالہ عالم دین کورس ژوب برانچ کی افتتاحی تقریب کاکڑ ٹاؤن ژوب میں منعقد کی گئی۔ جامعۃ الشیخ یحییٰ المدنی بہادر آباد کراچی کے زیرِ اہتمام ضلع ژوب (بلوچستان) میں گریجویٹ و پوسٹ گریجویٹ حضرات کے لئے “کلیۃ الدین چار سالہ عالم دین کورس” کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔ کل بروزِ بدھ بعد از نمازِ ظہر مسجد عثمان غنی، کاکڑ ٹاؤن ژوب میں افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جس میں شہر کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے معتبرین نے شرکت کی۔

شرکت کرنے والوں میں شیخ الحدیث حضرت مولانا سراج الدین صاحب دامت برکاتہم، حضرت مولانا مفتی عبد الودود صاحب، مفتی سمیع اللّٰہ سعدی صاحب سمیع اللہ سعدی ، اسسٹنٹ پروفیسر گورنمنٹ ڈگری کالج ژوب محترم جناب واحد خان صاحب Wahid Khan ، لیکچرر گورنمنٹ ڈگری کالج ژوب جناب عطاء اللہ زاہد صاحب Zahid Kakar سمیت دیگر حضرات تھے۔

مزید پڑھیں: عکاظ – آئی ٹی بیس مارٹ کیسے کام کرئے گا

الحمد للہ۔۔۔۔🌹🌹🌹 جامعۃ الشیخ یحییٰ المدنی کے اس اقدام کو بہت ہی سراہا جا رہا ہے۔ اکثر حضرات کا کہنا ہے کہ “عرصۂ دراز سے ہمیں اس حوالے سے تشنگی محسوس ہو رہی تھی لیکن ایک منظم اور جامع پالیسی کے تحت کھبی بھی باقاعدہ کام شروع نہ کر سکے۔ جامعۃ الشیخ یحییٰ المدنی نے اس کمی کا ادراک کرتے ہوئے بر وقت عملی اقدام کیا جس کو ہم بھر پور سراہتے ہیں۔

ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں شاملِ حال رہیں گی”۔ اس کے علاوہ شہر بھر سے مختلف شخصیات نے مثبت فیڈ بیک دینے کے ساتھ ساتھ اپنی قیمتی آراء سے بھی ہمیں مستفید فرمایا۔ اللہ تعالیٰ ہمیں خلوصِ دل سے دین متین کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *