سوشل میڈیا پر اسلحہ کی تصاویر اپ لوڈ کرنے والا منیشات فروش گرفتار

کراچی : سینیئر سپرٹینڈنٹ آف پولیس ویسٹ منگھو پیر سے مطلوب منشیات سپلائیر سرغنہ کارندے سمیت گرفتار کر لیا گیا ۔

ملزم سلطان آباد اور اطراف کے علاقوں میں منشیات کا نیٹ ورک چلاتا تھا اور شہریوں کو ڈرانے دھمکانے کے لئے جدید اسلحہ کے ساتھ تصویریں سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپلوڈ کرتا تھا ۔

موجودہ تصویروں میں ملزم کو جدید اسلحہ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے ۔ مُلزم کا نام پولیس کو انتہائی مطلوب منشیات فروشوں کی فہرست میں شامل تھا ۔

مذید پڑھیں :سعید غنی کا پڑوسی استاد 9 سالوں سے تنخواہ ملنے کی آس لئے چل بسا

ایس ایچ او منگھو پیر نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کر کے ملزمان عامر اللّه عرف حامد ولد منور خان اور عبدالرحمان ولد ولی خان کو گرفتار کیا ۔گرفتار ملزمان سے 02 کلو 265 گرام سے زائد فائن کوالٹی چرس اور نقدی برآمد کر لی ۔

گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ الزام نمبر 465/2021 درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ گرفتار ملزمان سے منشیات کی سپلائی و فروخت اور ملزمان نیٹ ورک کے دیگر افراد کے متعلق تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *