وزیراعظم کی ہدایت پر مدارس کے اساتذہ کو ترجیحی بنیاد پر ویکسین لگائی جائے گی، علامہ طاہر اشرفی

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین میں کوئی غیر شرعی چیز نہیں اور عوام اس حوالے سے کسی پروپیگنڈے کا شکار نہ ہوں۔

رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخبیرآزاد کے ہمراہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین لگوانے سے متعلق مفتیان کرام کا فتویٰ بھی موجود ہے۔ علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ تمام مکاتب ِ فکر کے علما ء کرام کورونا ویکسین لگوانے کی تائید کر رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق مدارس کے اساتذہ کو ترجیحی بنیاد پر ویکسین لگائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے بڑے اکابرین نے بھی کورونا ویکسین لگوائی ہے۔ اس سے متعلق افواہیں پھیلا کر بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *