پی ایف یو جے کے الیکشن کس نے جیتے ؟

رپورٹ : اخترشیخ

پی ایف یو جے کے الیکشن میں شہزادہ ذوالفقار صدر، ناصر زیدی سیکریٹری جنرل، سمیت نائب صدور اور اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل منتخب، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے نئی قیادت چن لی ہے ۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات 2019 کا انعقاد کراچی میں ہوا۔ انتخابات میں اگلے دو سال کی مدت کے لئے صدر، نائب صدور، سیکریٹری جنرل، اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل سمیت فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کے عہدوں پر حق رائے دہی استعمال کیا گیا۔ شہزادہ ذوالفقار بلا مقابلہ صدر منتخب ہوئے .

جبکہ ناصر زیدی ایک سو باون ووٹ حاصل کرکے سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے، چاروں نائب صدور بھی بلا مقابلہ منتخب ہوئے جن میں لالہ اسد پٹھان، رانا پرویز، بخت یوسفزئی، اور سلیم شہزاد شامل ہیں، محمد شاہد چوہدری، محمد عیسی، خالد کھوکھر اور ملک یاسین بھی بلا مقابلہ اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے .

اس کے علاوہ ذوالفقار علی میتھو خزانچی منتخب ہوئے جبکہ پچیس رکنی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کا بھی انتخاب کیا گیا، ملک بھر سے تیرہ جرنلسٹس یونین کے نمائندے کراچی پہنچے جبکہ تقریباً دو سو مندوبین نے ووٹ کاسٹ کیے، اس سے قبل دو روز تک بائینیل ڈیلیگیٹ میٹنگ کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں صحافیوں کو درپیش مسائل پر بحث کی گئی۔

بی ڈی ایم اور انتخابات کی میزبانی کراچی یونین آف جرنلسٹس نے کی، کراچی یونین آف جرنلسٹس نے پی ایف یو جے کی نومنتخب قیادت کو کامیابی پر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ کے یوجے نے امید ظاہر کی ہے کہ پی ایف یوجے کی نئی قیادت صحافیوں کو درپیش مسائل کا سدباب کرے گی اور اس سفر میں اسے کے یوجے کے تعاون کا بھی ساتھ رہے گا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *