دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز؛ قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا

اسکواڈ

لاہور: دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی جب کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف 5 ٹی ٹونٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلنے ہیں جس کے لیے قومی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے دونوں دوروں کے لیے اعلان کردہ  ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اسکواڈز میں 18 اور 19 کھلاڑی شامل ہیں۔ حارث سہیل اور عماد وسیم کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز جب کہ محمد عباس اور نسیم شاہ کی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔

جارح مزاج بلے باز اور سابق کپتان معین خان کے صاحبزدارے اعظم خان کو پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ اور سلمان علی آغا کو ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

ون ڈے اسکواڈ میں کپتان بابراعظم، نائب کپتان شاداب خان، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حارث سہیل، حسن علی، امام الحق، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان قادر شامل ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں کپتان بابراعظم، نائب کپتان شاداب خان، ارشد اقبال،  اعظم خان، فہیم اشرف، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، شرجیل خان اور عثمان قادر شامل ہیں۔

ٹیسٹ اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان محمد رضوان، عبداللہ شفیق، عابد علی، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حارث رؤف، حسن علی، عمران بٹ، محمد عباس، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، ساجد خان، سرفراز احمد، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی، یاسر شاہ (فٹنس سے مشروط) اور زاہد محمود شامل ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *