ملالہ یوسفزئی دین اسلام کی تعلیمات سے ناواقف ہے، رخسار بٹ

کراچی(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق وویمن فاونڈیشن کی صدر رخسار بٹ نے کہا کہ ملالہ یوسفزئی دین اسلام کی تعلیمات سے ناواقف ہے کیونکہ وہ ایک غیر مزہب ملک میں رہ کر دین اسلام اور مسلمانوں میں انتشار پیدا کر رہی ہے جو قابل افسوس ہے

ملالہ یوسفزئی نے کبھی اسلامی تعلیمات کی ریسرچ نہیں کی کہ نکاح کیا ہے اور دین اسلام میں شرعی نکاح کا کتنا فضیلت ہے

انہوں نے ملالہ یوسفزئی کے انٹرویو پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ لڑکی اور لڑکے کا ساتھ رہنا اور رومانوی زندگی گزارنا غیر شرعی ہے۔

مزید پڑھیں: نیا بورڈ بنانے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

وویمن فاونڈیشن کی صدر رخسار بٹ نے گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ ملالہ یوسفزئی کی بیان پر ریاست پاکستان اور تمام علامہ اسلام، وزیر مزہبی امور پیر نور الحق قادری، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ آیاز ایکشن لیں۔

انہوں نے کہا کہ ملالہ یوسفزئی صرف نام کی مسلمان ہے ملالہ یوسفزئی غیر مذاہب کیلئے کام کر رہی ہے اور اس طریقے سے اپنے اپکو غیر مذہب ملکوں میں شہرت دیتی ہے جو قابل افسوس ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *