کراچی سڑکوں کی بندش کی سماعت 22 جون کو مقرر

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں اہم سڑکوں کی مستقل بندش کے خلاف دائر درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت کے لئے فریقین کو نوٹس جاری کردئیے۔ آئندہ سماعت 22 جون کو مقرر کردی۔

عرفان عزیز وکیل درخواست گزار نے کہا کہ جب سے دراخواست دائر کی ہے جو روڈز تھوڑے کھلے تھے وہ بھی مکمل طور پر بند کردئیے گئے ہیں۔ فاطمہ جناح روڈ سے آواری ٹاور روڈ ، ایس ایم لاء کالج روڈ اور ایمپریس مارکیٹ کے سامنے والا روڈ بھی بند کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سندھ اسمبلی روڈ اور کمال اتاترک روڈ بھی بند کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ ہائی کورٹ میں 341 جبری گمشدگیوں کی نئی فہرست جمع

جس پر جسٹس حسن اظہر رضوی نے خدشہ ظاہر کیا کہ ہوسکتا سیکورٹی وجوہات پر سڑکیں بند کی گئی ہوں؟

ایڈووکیٹ عرفان عزیز نے مزید کہا کہ سڑکوں کی بندش سے عوامی حقوق متاثر ہورہے ہیں، اہم شاہراہوں کی بندش کے سبب تجارتی مراکز کے اطراف پورا پورا دن ٹریفک جام رہتا ہے۔ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق حکومت اور نجی افراد کسی بھی سڑک کو بند نہیں کرسکتے،

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *