سپرہائی وے پرایشیاءکی سب سے بڑی مویشی منڈی لگانے کی تیاریاں

کراچی میں مویشی منڈی

کراچی : ترجمان مویشی منڈی یاوررضاچاولہ نے کہا ہے کہ قربانی کے جانورخریداری کیلئےنیاشہرآبادکیاجارہاہے،مویشی منڈی سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے جانوروں کی خریداری کامرکزہوگی ،مویشی منڈی آنے والے بیوپاری اورخریداروں کوکورونا ایس اوپیزپرسختی سے عمل کرناہوگا،مویشی منڈی کے داخلی دروازوں پرسینیٹائز ر ،اسپرے کاخاص اہتمام ہوگا،جانوروں کوبیماری سے بچاؤ کیلئے تمام بلاکس میں روزانہ فیومیگیشن کی جائے گی

انہوں نے کہا ہے کہ مویشی منڈی آنے والوں کابخارچیک ہوگا،بیمارشخص کوداخلے کی اجازت نہیں ہوگی،مویشی منڈی میں ماسک پہننالازمی قراردیاگیاہے،مویشی منڈی میں متعلقہ ٹھیکداروں کوٹھیکے الاٹ کیے جاچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 900اایکٹررقبے اور48بلاکس پرمشتمل مویشی منڈی میں 10جون سے کام شروع ہوگا،900 ایکٹراراضی کوہموارکرکے وی آئی پی اورجنرل بلاکس بنائے جائیں گے،دوردرازشہروں سے آنے والے بیوپاریوں اورجانوروں کیلئے پانی،بجلی ،چارہ 24گھنٹے دستیاب ہوگا

یاوررضاچاولہ نے کہا ہے کہ الیکٹرانگ اورپرنٹ میڈیا کے افراد کوریج کے لیے میڈیاسیل سے رابطہ میں رہیں گے،میڈیاکے افرادکی گاڑیوں کے لیے الگ پارکنگ کااہتمام کیاجائے گا،کھانے،پینے کی اشیاءکے اسٹال پرٹیک اوے کی سہولت دی گئی ہے،بیوپاریوں اورخریداروں کی سیکورٹی کے لیے بھی سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *