متھیرا نے شادی اور نکاح سے متعلق بیان پر ملالہ کو لاجواب کردیا

شوبز انڈسٹری

کراچی: ماڈل واداکار متھیرا نے ملالہ یوسف زئی کے شادی سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نکاح کرنا سنت ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فیشن میگزین ووگ کی ویب سائٹ پر ملالہ یوسفزئی کا انٹرویو پبلش ہوا تھا جس میں انہوں نے شادی کے حوالے سے گفتگو کی تھی۔

انٹریو میں ملالہ نے کہا تھا کہ مجھے اب بھی سمجھ نہیں آتا کہ لوگ شادی کیوں کرتے ہیں اور اگر آپ اپنی زندگی میں کسی شخص کا ساتھ چاہتے ہیں تو آپ کو شادی کے کاغذات پر دستخط کرنے کی کیا ضرورت ہے جب کہ یہ ساتھ صرف پارٹنرشپ پر مشتمل کیوں نہیں ہوسکتا۔

کبھی شادی نہیں کروں گی

ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ میں سوچتی تھی کہ کبھی شادی نہیں کروں گی اور نہ ہی بچے پیدا کروں گی صرف اپنا کام کروں گی اور ہمیشہ اپنی فیملی کے ساتھ رہوں گی۔

نکاح کرنا سنت ہے

متھیرا نے ملالہ یوسفزئی کو مینشن کرتے ہوئے کہا کہ براہ کرم ہمیں اپنی نئی نسل کو شادی کی ترغیب دینے چاہئے اور یہ بھی بتانا ہے کہ نکاح کرنا سنت ہے جب کہ یہ صرف کاغذات پر دستخط کرنا نہیں ہے۔

اداکارہ  نے ایک اور اسٹوری میں نکاح کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ میرا ووٹ نکاح کے لیے ہے اور اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ میں کتنی ماڈرن ہوں، میں ہمیشہ اپنے بچوں کو نکاح کرنے پر زور دوں گی اور سیکھاؤں گی کہ شادی کے ذریعے خود کو کسی کے ساتھ باندھنا بالکل صحیح ہے۔

اب بھی شادی پر یقین رکھتی ہوں

انہوں نے کہا کہ ہاں میں طلاق یافتہ ہوں لیکن میں اب بھی شادی پر یقین رکھتی ہوں اور شاید جب مجھے صحیح شخص ملے تو میں دوبارہ شادی کرلوں کیوں کہ شادی کرنا اچھی بات ہے تاہم بعض اوقات شادی میں مشکلات آتی ہیں لیکن کوئی بات نہیں اللہ آپ کے لیے کسی خاص کو بھیجتا ہے۔

اداکارہ نے عوام سے اپیل کی کہ مہربانی کرکے مجھے بتانا بند کریں کہ میں طلاق یافتہ ہوں، کیا ہوا اگر میری شادی نہیں چلی۔ اکیلے رہ کر خوش رہنا بہتر ہے بجائے اس کے کہ آپ ایک ناخوشگوار شادی میں پریشان اور دکھی رہیں۔

دوسری جانب مداحوں کی جانب سے بھی ملالہ کے بیان پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے جب کہ متھیرا کے بیان کو سراہا ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *