پنجاب : معذور افراد کی سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی حد میں 15 سال کا اضافہ

پنجاب حکومت نے معذور افراد کے لیے سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی حد میں 15 سال کا اضافہ کر دیا ۔

 اب پنجاب میں 45 سال کی عمر تک کے خصوصی افراد سرکاری ملازمت حاصل کرنے کے اہل ہوں گے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق ڈیلی ویجر خصوصی افراد کو مستقل کرنے میں ان کی عمر رکاوٹ تھی، وزیر اعلیٰ پنجاب نے یہ فیصلہ خصوصی افراد کے وسیع تر مفاد میں کیا ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *