تاجر برادری کا اسمال ٹریڈرز کے تحت جمعرات کو احتجاجی دھرنے کا اعلان

کراچی : آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کراچی کے صدر محمود حامد، سینئر نائب صدر سید لیاقت علی، کریم آباد ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے رہنماوں نے احتجاج کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے ۔

تاجر رہنمائوں میں کاشف احمد، کراچی زرگراں ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد اختر ، صدر اکرم قریشی، جنرل سیکریٹری زاہد علی، واٹر پمپ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے رہنما عارف اسماعیل، فاروق محمد اور مقصود ملک، ناظم آباد پرنٹنگ پریس ایسوسی ایشن کے صدر زاہد حسین ، پاکستان کنفکشنری ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید حاجی عبد اللہ ،

اور ناز پلازہ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے صدر نوید احمد، کامران اطہر، اسمال ٹریڈرز اوڈین سینٹر کے صدر تنویر حسین، ریحان صدیقی، میرٹ روڈ اسمال ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے صدر عثمان شریف، پاکستان پرنٹنگ پریس ایسوسی ایشن کے صدر وکیل الدین، نائب صدر محمد آصف نے اسمال ٹریڈرز کے زیر اہتمام سندھ حکومت کے تاجر دشمن اقدامات کے خلاف، مارکیٹ ٹائمنگ میں 8 بجے تک اضافے اور دو روزہ چھٹی کے خاتمے کے لیے جمعرات 3 جون کو 3 بجے سہ پہر (لائٹ ہاؤس) ایم اے جناح روڈ پر ہونے والے احتجاجی دھرنے کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔

اس میں بھر پور شرکت کا اعلان کیا۔ تاجر رہنماؤں نے تاجروں کی عزت نفس کی بحالی کے لیے دھرنے کو بروقت اقدام قرار دیا ہے۔ تاجر رہنماؤں نے 6روز سے بند بازار فیصل اور عدیل سینٹر کریم آباد کو ڈی سیل کروانے پر کراچی چیمبر اسمال ٹریڈرز کمیٹی کے چیئر مین مجید میمن، تنویر باڑی، اسمال ٹریڈرز کراچی کے صدر محمود حامد کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ تاجر رہنماؤں نے کہا کہ مارکیٹ کھلوا کر کراچی چیمبر نے دعویٰ کرنے اور بیانات دینے والوں اور عملی خدمت کرنے والوں میں فرق واضح کر دیا ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *