عقیقہ کب کیا جائے ؟

عقیقہ کا وقت بچے کی پیدائش کے بعد سے شروع ہوجاتا ہے، اس لیے بچے کی پیدائش کے بعد جب بھی عقیقہ کیا جائے تو ادا ہوجاتا ہے، البتہ اس کا افضل اور بہتر وقت پیدائش کا ساتواں دن ہے،اس لیے ساتویں دن عقیقہ کرنے کا اہتمام کرنا چاہیے۔

ساتویں دن کی پہچان کا طریقہ یہ ہے کہ جس دن بچے کی پیدائش ہوئی ہے اس سے پچھلا دن ساتواں شمار ہوگا، جیسا کہ اگر پیدائش جمعہ کے دن ہوئی ہے تو آنے والی جمعرات کو اس کا ساتواں دن ہوگا۔

مزید پڑھیں: قربانی کے فضائل اور مسائل (مفتی شفیق الدین الصلاح)

واضح رہے کہ بچہ جس دن پیدا ہوجائے تو وہ دن بھی شمار کیا جائے گا، اسی طرح جو بچہ مغرب کے بعد پیدا ہوا ہو تو وہ اگلے دن میں شمار ہوگا کیوں کہ رات دن سے پہلے آتی ہے اور شرعی طور پر مغرب سے نیا دن شروع ہوجاتا ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *