کراچی: ڈیفنس خیابان شجاعت میں فائرنگ سے 7افراد زخمی

کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈیفنس خیابان شجاعت میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران عملے کا سیکیورٹی گارڈ کے ساتھ جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں گارڈ نے فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کی شناخت محمد یوسف، محمد اکبر ،محمد زاہد ،محمد شہزاد،اویس ، فرحان، شیر خان اور قمبر کے ناموں سے کی گئی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثے پر پہنچی اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا، ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح اسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق زخمیوں کے چہرے اور بازو پر زخم آئے ہیں، تمام زخمیوں کی حالت خطرےسے باہر ہے۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ میں پولیس فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت افسوسناک ہے : الطاف شکور

اطلاعات کے مطابق پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سیکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ایس ایس پی ساؤتھ زبیر نذیر نے واقعے سےمتعلق بتایا کہ پروڈکشن ٹیم نے گھر کرائے پر شوٹنگ کیلئے لیا تھا، پروڈکشن ٹیم بریک پر کھانا کھا رہی تھی، سیکیورٹی گارڈ نے منع کیا کہ یہاں کھانا کھانا منع ہے، پروڈکشن ٹیم کے نہ ماننے پر زمین پر فائرنگ کردی۔

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق گولیاں زمین سے لگ کر پروڈکشن ٹیم کےارکان کو لگیں، واقعے کے بعد گارڈ کو حراست میں لیا جاچکا ہے جہاں سیکیورٹی گارڈ سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *