بالی ووڈ اداکارہ کو والدین نے بھارت چھوڑنے کا حکم دے دیا

بھارت

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ جیکولین فرنینڈز کو ان کے والدین نے بھارت چھوڑنے کا کہہ دیا ہے۔  

تفصیلات کے مطابق سری لنکا سے تعلق رکھنے والی بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈز کا کہنا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کی دوسری لہر نے تباہی مچا رکھی ہے جس کی تفصیلات خبروں کے ذریعے پوری دنیا میں دکھائی جارہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ میرے والدین میری وجہ سے بہت پریشان ہیں اور انہوں نے مجھے بھارت چھوڑنے کا کہہ دیا ہے۔

مذید پڑھیں :سرسید گرلز کالج کے ہاسٹل پر مرد افسران نے نظریں گاڑھ لیں

بھارتی اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے والدین شدت سے یہ چاہتے ہیں کہ بھارت چھوڑ کر بحرین ان کے پاس چلی جاؤں، کورونا کے سنگین حالات کے سبب وہ میرے لیے بہت پریشان ہیں جب کہ میرے رشتے دار اور دوست احباب بھی روزانہ فون کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنے ملک واپس آجاؤں۔

بھارت میں رہائش پذیر اداکارہ نے کہا کہ میں بھارت میں مطمئن ہوں اور جو کام کررہی ہوں اسے جاری رکھنے کا ارادہ رکھتی ہے لہٰذا میں نے اس ملک کو چھوڑنے کا اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *