پی ایس ایل 6 : بھارتی براڈ کاسٹرزکو ابوظہبی کے ہوٹل سے نکال دیا گیا

پی ایس ایل 6

ابو ظہبی: پی ایس ایل 6 کے لیے ابوظہبی میں موجود بھارتی براڈ کاسٹرزکو ابوظبی کے ہوٹل سے نکال دیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق بھارت سے آنے والے براڈ کاسٹرز پر ابوظہبی کی وزارت صحت کے اعتراض کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے بقیہ میچز کا شیڈول تاخیرکا شکار ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق اعلیٰ سطح کی کوششوں سے تنازع کو حل کیا جارہا ہے تاہم بھارتی براڈ کاسٹرزکو واپس لانےکےلیے پی ایس ایل انتظامیہ کی کوششیں کامیاب نہیں ہوسکیں اور بھارتی براڈ کاسٹرزکو ابوظبی کے ہوٹل سے نکال دیاگیا جس کے بعد انہیں دبئی روانہ کردیا گیا۔

گزشتہ رات یو اے ای کی وزارت صحت نے بھارت سے تعلق رکھنے والے پروڈکشن کے ممبر کو یہ کہہ کر ہوٹل سے بے دخل کردیا کہ آپ یہاں نہیں رہ سکتے، راس الخیمہ میں لینڈ کرکے ابوظبی پہنچنے والے براڈ کاسٹرز دو دن بعد دبئی بھیج دیےگئے ہیں۔

واضح رہے براڈ کاسٹرز پاکستان سپر لیگ سمیت تمام ٹورنامنٹ کا اہم حصہ ہوتے ہیں، ان کے بغیر پی ایس ایل کا انعقاد خطرے میں ہے، براڈ کاسٹرز 2 دن سے آئسولیشن میں تھے،اچانک ابوظبی ہیلتھ منسٹری نے اعتراض کردیا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *