دعوت اسلامی کی اسلام آباد میں المدینہ یونیورسٹی قائم کرنے کی تیاری

کراچی : دعوت اسلامی پاکستان کے دارالخلافہ اسلام آباد میں المدینہ یونیورسٹی قائم کرنے کی تیاری کر لی ۔ یونیورسٹی میں مکمل درس نظامی ، اسلامیات کے علاوہ دس دیگر مضامین میں پی ایچ ڈی اور جدید ترین کمپیوٹر کورسز ہوں گے ۔

دعوت اسلامی کی اس یونیورسٹی میں چائنیز لینگویج کے علاوہ ترکش زبان پہ بھی کام ہو گا ۔ اس کے علاوہ پاکستان کے قریب ترین ممالک کے لئے ویزہ پالیسی پہ بھی کام کیا جا رہا ہے ۔ تاکہ ایران ، افغانستان ، چائنہ اور روس سے طلبہ داخلہ لے سکیں ۔

مزید پڑھیں :جیؤ حامد میر !

اس یونیورسٹی کا قیام ایک منفرد کاوش ہے ، یہاں مکمل کورسز فیس کے ساتھ ہوں گے ،اس یونیورسٹی کو مدارس کی طرح چندوں پر نہیں چلایا جائے گا بلکہ یہاں پر فیسیں بھی رکھی جائیں گی ۔ یونیورسٹی کے لئے دعوت اسلامی نے 10 ایکڑ زمین بھی خرید لی ہے جس پر باقاعدہ تعمیراتی کام شروع کر دیا گیا ہے ۔

ادھر دینی حلقوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ دینی رحجان کے حامل رجال کار تیار کرنے کے لئے مدارس کو نئے امنگ پر ڈھالنے کے بجائے جامعات کا قیام عمل مین لایا جائے اور مدارس کو اسی حال میں رکھا جائے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل دعوت اسلامی کی جانب سے کراچی میں بھی جامعہ قائم کرنے کے لئے ہائی وے پر حکومت سندھ سے ہزاروں ایکڑ زمین لی گئی ہے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *