ہری پور کے جنگلات میں آگ لگنے سے لاکھوں درخت و جنگلی حیات تباہ

ہری پور : محکمہ جنگلات خیبر پختون خواہ کی نااہلی اور ضلعی انتظامیہ کی مسلسل سستی کی وجہ سے ہری ہور کے مختلف جنگلات اس وقت بھی آگ کی زد میں ہیں ۔ سری کوٹ کے پہاڑ اور چھجیاں و سرل کے درمیان جنگلات میں ایک بار پھر آگ لگ گئی ہے ۔

آگ لگنے کی وجہ سے قیمتی چیڑ کے جنگلات جل کر خاکستر ہو گئے ہیں ۔ جنگل میں انڈوں اور بچوں پر بیٹھے معدوم ہوتے چکور ، تیتر سمیت دیگر حشرات الارض بھی بھسم ہو گئے ہیں ۔

مذید پڑھیں :فیصل خان ترک کی PTI کیلئے خدمات مثالی ہیں : حنا خان

سرل اور چھجیاں کے درمیان پہاڑوں پر لگنے والی آگ تیز ہوا کی وجہ سے مسلسل پھیل رہی ہے ۔ جب کہ اہل علاقہ اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے میں ناکام ہو چکے ہیں ۔ ابھی تک محکمہ جنگلات کے کسی بھی افسر نے متاثرہ علاقے کو کوئی وزٹ نہیں کیا ہے ۔

اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر ہری پور ، پولیس  ، شہری انتظامیہ اور محکمہ جنگلات سے اپیل کی ہے کہ وہ اس پر سخت کارروائی کریں اور ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دیں ۔

مذید پڑھیں :ویزہ ملنے میں تاخیر، پی ایس ایل کے بقیہ میچز مزید آگے بڑھائے جانے کا امکان

واضح رہے کہ ہر سال مذکورہ جنگلوں میں آگ لگنے سے یہاں پر ہائے جانے والے اعلی نسل کے چکور کی نسل معدوم ہو چکی ہے جبکہ تیز کی ایک نسل بھی تقریبا ختم ہو چکی ہے ۔

ایک جانب عمران خان ملک میں شجر کاری کے فروغ پر زور دے رہے ہیں جب کہ ہری پور کے جنگلات میں ہر سال آگ لگانے کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *