صحافیوں کو اہل خانہ کیلئے KPT کی جانب سے سمندر کی سیر کا اہتمام

کراچی : کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین کی جانب سے صحافیوں اور ان کی فیملیز کیلئے سمندر کی سیر کا اہتمام کیا گیا ۔

صحافیوں اور ان کی فیملیز کو” ارفعہ کریم فیری بوٹ” کے ذریعے سمندر کی سیر کرائی گئی ۔ جس میں صحافیوں کے بچوں کی جانب سے غیر معمولی غوشی کے تاثرات بھی سامنے آئے ہیں ۔

اس موقع پر صحافیوں اور ان کے اہل خانہ نے سمندر کی سیر پر کے پی ٹی چیئرمین کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ کے پی ٹی چیئرمین نے جس طرح مستعدی سے اپنے شعبے کو مذید بہتری کی جانب گامزن کیا ہے ۔

واضح رہے کہ فیلڈ رپورٹنگ اور صحافت جیسی پیشے سے وابستہ افراد کو سمندر کی سیر کرا کے ان کو ذہنی سکون دینے کا خاص اہتمام شمشاد واسطی کی خصوصی دلچسپی کی وجہ سے ممکن ہوا ہے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *