ویزہ ملنے میں تاخیر، پی ایس ایل کے بقیہ میچز مزید آگے بڑھائے جانے کا امکان

پی ایس ایل

کراچی: اماراتی حکام ک جانب سے ویزہ ملنے میں تاخیر پر پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز مزید آگے بڑھائے جانے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آج سے شروع ہونے والے میچز کو اب 7 جون سے شروع کیے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایئٹرز کے کپتان سرفراز احمد سمیت مزید چھ کھلاڑیوں کو روانگی کی اجازت مل گئی۔

پی ایس ایل 6 میں شرکت کے لیے پاکستان میں موجود 13 میں سے مزید 6 افراد کے ویزے جاری کردیئے گئے، جن میں کرکٹر سرفراز احمد، ذیشان اشرف اور زید عالم شامل ہیں۔

6 میں سے 2 افراد کا تعلق کراچی جبکہ 4 کا لاہور سے ہے، لاہور سے تعلق رکھنے والے چاروں افراد پہلے کراچی روانہ ہوں گے۔

لاہور کے 4 افراد کراچی میں موجود 2 افراد کے ساتھ یو اے ای کے لیے پرواز کریں گے۔

پاکستان میں موجود 7 افراد کے ویزے تاحال جاری نہیں ہوئے، 7 افراد میں کرکٹر عمر امین، آصف آفریدی اور محمد عمران بھی شامل ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Exit mobile version