کورونا سے نمٹنے کیلئے پاک فوج ریاستی اداروں کے ساتھ کوشاں ہے، آرمی چیف

آرمی چیف

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہر کوشش کریں گے، کورونا سے نمٹنے کے لیے پاک فوج ریاستی اداروں کے ساتھ کوشاں ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کالج کے افسران اور فیکلٹی سے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن اور استحکام کا انحصار دیرینہ تنازعات کو حل کرنے میں ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ عالمی برادری کے تعاون سے مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دہشت گردی سے بطور قوم نبرد آزما ہونے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *