چترال دھرتی کی 10 باہمت خواتین کا تعارف

تحریر: کریم اللہ

چترال کی دس کامیاب خواتین نے اکثر انتہائی نامساعد اور کٹھن حالات میں گھروں سے باہرنکل کرزندگی کے مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھائی ہیں .

بیگم شہزادی سلیمان

چترال جیسے دور افتادہ قبائلی معاشرے میں آج بھی بعض لوگ خواتین کو چادر میں لپیٹ کر چاردواری میں مقید رکھنے کے متمنی ہے لیکن آج سے پچاس برس قبل چترال سے ایک خاتون نے باقاعدہ عملی سیاست کا آغاز کیا جس کا نام بیگم شہزادی سلیمان ہے ۔ ان کا شمارپاکستان پیپلز پارٹی کی بانی خواتین میں ہوتا ہے ۔ 1990ء کے انتخابات کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے بیگم سلیمان کو خیبر پختونخواہ اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشست پر ایم پی اے بنا دیا ۔ 1993ء کے الیکشن میں پیپلز پارٹی نے انہیں چترال سے قومی اسمبلی کا ٹکٹ جاری کیا تھا ،ان انتخابات میں انہیں معمولی ووٹوں سے شکست کا سامنا رہا ۔بیگم شہزادی سلیمان آج بھی پاکستان پیپلز پارٹی سے ہی وابسطہ ہیں ۔

بیگم شہزادی سلمان کی یادگار تصویر

ڈاکٹرسلیمہ حسن

ڈاکٹر سلیمہ حسن کو مادرچترال کہا جائے تو بے جانہ ہوگا ، وہ پہلی چترالی گائینی کالوجسٹ ہے جو آج تک صحت کے شعبہ میں خدمات سرانجام دے رہی ہے ۔ حکومت نے ان کے تجربے اور صلاحیتیوں کی وجہ سے ان کی ریٹائرمنٹ کی معیاد بھی بڑھا دی گئی ہے ۔ آج بھی روزانہ بیسیوں بچوں کی پیدائش ڈاکٹرسلیمہ حسن کے ہاتھوں ہورہی ہے ۔ کہا یہ جاتا ہے کہ ڈاکٹر سلیمہ کے چترال آنے کے بعد خواتین کا ہیلتھ سنٹروں کی جانب رغبت بڑھ گئی ہے ۔

گلسمبر بیگم

ماہر تعلیم گلسمبر بیگم کا تعلق اپر چترال بونی سے ہے ، ابتدائی تعلیم گورنمنٹ پرائمری سکول ریشن سے حاصل کی ۔ اس کے بعد کراچی چلی گئیں ، جہاں بنیادی ہیلتھ کئیر میں ڈپلومہ کرکے واپس چترالی آ گئیں اور مختلف علاقوں میں خدمات انجام دیتی رہی ہیں ۔ سن 1981ء میں محکمہ تعلیم میں بحیثیت سنئیر انگلش ٹیچر بھرتی ہو گئیں ۔ 1992ء میں پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرکے گریڈ 17 میں ہیڈ مسٹریس پھر فیمل ڈی او ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور آخر میں ای ڈی او ایجوکیشن کی حیثیت سے سن 2011ء میں وہ ریٹائر ہوگئی تھیں ۔ گلسمبر بیگم کے مطابق بچوں کی تربیت کے لئے والدین کا تعلیم یافتہ ہونا ضروری نہیں ، البتہ والدین کا سمجھدار ہونا انتہائی ضروری ہے۔

گلسمبر بیگم

لعل زمرد فدائی

اپر چترال بونی سے تعلق رکھنے والے لعل زمرد فدائی کا شمار ان خواتین میں ہوتا ہے ، جنہوں نے انتہائی مشکل دور میں کراچی جا کر صحت کے شعبے کا انتخاب کیا ، انہیں کراچی سمیت متعدد شہروں میں سہولیات کے ساتھ ملازمت کی آفر آئی ۔ لیکن انہوں نے چترا ل کے دورافتادہ پسماندہ علاقہ میں خدمات کو ترجیح دی ۔آپ 1967 سے 2004ء تک چترال کے مختلف علاقوں میں صحت کے شعبہ سے منسلک رہی ہیں ۔ آپ ہی سے انسپائر ہوکر چترالی خواتین صحت کے شعبہ کی جانب راغب ہورہی ہیں ۔

ڈاکٹر لعل زمرد فدائی

لیکشمن بی بی کیلاش

سہولیات سے محروم وادی کلاش سے تعلق رکھنے والی لیکشمن بی بی پہلی چترالی پائلٹ ہے ، برسوں پہلے انہوں نے بھی ان مشکل حالات کی پرواکئے بنا تعلیم حاصل کی اور ساتھ ہی زمانے کے رسم ورواج کو خاطر میں لائے بنا خود مختار بننے کو ترجیح دی ۔ چترال کی اس باہمت بیٹی نے ہوابازی جیسے پرخطر مشکل اور مشکل پیشے کو اختیار کیا ، آپ کلاش انڈیجینئس سروائول پراجیکٹ (کے آئی پی ایس ) کی بانی چیرمین ہیں ۔

لیکشمن بی بی کیلاش

فریدہ فری

فریدہ سلطانہ فری پہلی صاحب دیوان شاعرہ ہیں ، ان کے شعری مجموعہ کا نام ” ژانو دشمن” ہے ، جو گندھارا ہندکو بورڈ کے مالی تعاون سے ادبی واشاعتی تنظیم میئر نے شائع کی ہے ۔ اس کے علاوہ فریدہ فری مختلف اخبارات اور ویب سائیڈز میں خواتین کے مسائل پر کالم لکھتی ہیں ۔

فریدہ فری

عالیہ حریر شاہ

عالیہ حریر شاہ قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ہے ، آپ گزشتہ پانچ سالوں سے عوامی سطح پر پاک بھارت تعلقات کی بہتری کے لئے کوشان ہے ۔ اسی تناظر میں 2013ء سے 2017ء کے درمیان پانچ مرتبہ پاکستانی وفود بالخصوص خواتین کو ساتھ لے کر بھارت کا دورہ کیا اقوام متحدہ نے عالیہ کو ان کی خدمات کے اعتراف میں سال 2017ء کے این پیس ایوارڈ سے نوازا ہے ۔ انہیں بین الاقوامی فورمز منعقدہ نیپال، سری لنکا، امریکہ ، اسپین، افغانستان، دبئی اور تھائی لینڈ میں پاکستان کی نمائندگی کا شرف بھی حاصل ہیں ۔

عالیہ حریر شاہ

بی بی فوزیہ

سیاست میں چترالی خواتین ہر دور میں پیش پیش رہی ہے ، انہی میں سے ایک بی بی فوزیہ بھی ہے ، آپ پاکستان تحریک انصاف چترال کے بانی خواتین میں سے ہیں ، پشاوریونیورسٹی کے سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ سے ماسٹر اور آئیرلنڈ سے سوشل ورک میں مزید کورسز کررکھی ہیں ۔ ساتھ ہی ساتھ سیاست میں بھی ایکٹیو رہی ہیں ۔ 2013ء کے انتخابات کے بعد جب خیبر پختونخواہ میں پی ٹی آئی کی حکومت بنی تو بی بی فوزیہ کو خواتین کی مخصوص نشست پر ممبر صوبائی اسمبلی بنا دیا گیا اور وہ گزشتہ چند برسوں سے بحیثیت ایم پی اے کام کررہی ہیں ، کے پی اسمبلی میں وہ پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی لیڈر بھی ہیں ۔

بی بی فوزیہ ، ایم پی اے

ڈاکٹر بلقیسْ

ڈاکٹر بلقیسْ چترالی زبیدہ آپا کے نام سے مشہور ہیں ، آپ بنیادی طورپرہربل ڈاکٹر ہیں ، جو پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں ہربل سے متعلق پروگرامات کرتی ہیں ، آپ مختلف ٹی وی چینلز جیسا کہ اے آر وائی ، سماء ، اے ٹی وی ، جاگ ، ہم ٹی وی کے ساتھ مارننگ شوز کی میزبانی کرچکی ہیں ۔ ڈاکٹر بلقیس نیچرلائز نامی ہربل پراڈکٹ کمپنی کے سی ای او ہیں ، قدرتی جڑی بوٹیوں سے بننے والے ادویات پر آپ کی بیسیوں مضامین اخبارجہاں میں شائع ہوچکی ہیں ۔

ڈاکٹر بلقیس

کرشمہ علی

کرشمہ علی کلب لیول پر فٹ بال کھیلنے والی واحد چترالی خاتون ہیں ، انہوں نے چترال اور ہائی لینڈرز کلب کی جانب سے فٹ بال کھیل چکے ہیں ، آپ کو دبئی میں منعقدہ جوبلی گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز بھی حاصل ہے.

کرشمہ علی

شکریہ پامیر ٹائم

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *