وزیراعظم کا تیسرے بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کا وعدہ

عمران خان کابینہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کرے گی۔

وزریراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا جاری اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی، معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر ترجمانوں نے معاشی اشاریوں میں بہتری پر وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد بھی دی۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا  کہ معیشت درست سمت میں گامزن ہے، آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کریں گے، ترجمان معیشت میں بہتری سے متعلق عوام کو آگاہ کریں۔

حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں بجٹ منظوری سمیت دیگر سیاسی امور پر بھی گفتگو ہوئی اور ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی وپارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں ترین گروپ کے معاملات سمیت اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک، آزادکشمیر کے انتخابات پر بھی بات چیت ہوئی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *