کورونا وائرس کی بھارتی قسم پاکستان پہنچ گئی، سندھ میں 4 کیسز

کورونا وائرس کی بھارتی قسم

کراچی: بھارت میں سامنے آنے والی کورونا وائرس کی نئی قسم اب پاکستان پہنچ گئی ہے، صوبہ سندھ میں اس کے کیسز بھی رپورٹ ہوگئے۔

مقدمی میڈیا رپورٹ کے مطابق سیکریٹری صحت کاظم جتوئی کا کہنا ہے کہ سندھ میں کورونا کی بھارتی قسم داخل ہوگئی۔

انھوں نے بتایا کہ کراچی ایئرپورٹ پر 4 افراد میں بھارتی قسم کے وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کاظم جتوئی کا کہنا تھا کہ کراچی ایئرپورٹ پر جن 4 متاثرہ افراد کی تصدیق کی گئی ہے ان میں سے 3 کراچی کے اور ایک گھوٹکی کا رہائشی ہے۔

سیکریٹری صحت نے مزید بتایا کہ 3 افراد عراق سے اور ایک مسقط سے پاکستان آیا ہے۔

حکام نے تمام افراد کو قرنطینہ کر دیا ہے اور ان کے اہل خانہ کے بھی ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *