پی ایس ایل 6: سرفراز احمد کو ابوظہبی کیلیے ویزہ مل گیا

پی ایس ایل

کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کو پی ایس ایل میں شرکت کے لیے امارتی ویزہ مل گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ترجمان نے قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو متحدہ عرب امارات کا ویزا ملنے کی تصدیق کردی۔

پی سی بی ترجمان نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفرازاحمد کی جلد ابوظہبی روانگی ممکن بنانے کی کوشش جاری ہے اور ممکنہ طور پر وہ آج رات کی فلائٹ سے روانہ ہوجائیں گے یا پھر ان کی منگل کی صبح روانگی ممکن ہوگی، سرفراز احمد کی دوحا یا بحرین کے راستے روانگی کا امکان ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈیٹرز کے ترجمان نے بھی سرفراز احمد کو ویزہ ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اپنے کپتان کا شدت کے ساتھ انتظار ہے۔

ادھر

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد حسنین سمیت 5 کھلاڑی اور آفیشلز کراچی سے براستہ دوحہ ابو ظبی پہنچ گئے ہیں اور لاہور سے بھی 12 افرادابوظبی گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ابو ظہبی جانے کے کیے کراچی ائیر پورٹ پہنچنے والے سرفراز احمد کو تیکنیکی بنیاد پر خلیجی پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا گیا تھا

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *