حکومت کیخلاف جلسے اور احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے ۔ PDM اعلامیہ

اسلام آباد : پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے پاکستان پیپلز پارٹی اور اے این پی کو پارلیمنٹ میں ساتھ ملانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ جب کہ ایک مرتبہ پھر ملک بھر میں جلسوں اور احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے ۔

اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پی ڈی ایم کی حکمت عملی پر مشاورت ہوئی، اور پیپلزپارٹی اور اے این پی کی واپسی سے متعلق معاملات بھی زیر غور لائے گئے ۔ اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ پیپلز پارٹی اور اے این پی کو پارلیمنٹ میں ساتھ ملایا جائے گا، بجٹ اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے مل کر مخالفت کا فیصلہ کیا ہے اور جعلی حکومتی اعداد و شمار بے نقاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

مذید پڑھیں : نئے بورڈ : مدارس کی آزادی و حریت

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ خطے کی صورتحال تشویشناک ہوتی جارہی ہے، افغانستان کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کیا جائے ۔ دفاعی صورتحال پر ان کیمرہ اجلاس میں ایوان کو آگاہ کیا جائے، افواہیں ہیں پاکستان امریکی طیاروں کو ایئر بیس مہیا کرے گا، پاکستان کیا ممکنہ مشکلات سے دو چار ہو سکتا ہے ؟ ۔

ان کاکہنا تھا کہ موجودہ حکومت کسی بھی قسم کے چیلنج کا سامنا نہیں کرسکتی، موجودہ حکومت عوام کی منتخب کردہ حکومت نہیں ہے۔ حکومت کی کرپشن اور غیر آئینی اقدامات کیخلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی، قانونی ماہرین کی ٹیم تشکیل دی جارہی ہے، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اس میں شامل ہوں گے ۔

مذید پڑھیں : لیاری ندی میں عجب خان باوانی کے غیر قانونی پانی کے نیٹ ورک کا انکشاف

فضل الرحمان نے کہا کہ بڑے احتجاجی جلسوں اور عوام سے رابطوں کا پلان بنا لیا ہے، 4 جولائی کو سوات میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، 29 جولائی کو کراچی میں جلسہ کیا جائے گا، 14 اگست کو یوم آزادی منائیں گے، اسلام آباد میں عظیم الشان مظاہرہ ہو گا۔پاکستان کی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہو گا۔

پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی اور اے این پی کے حوالے سے کوئی غور نہیں ہوا۔ پیپلزپارٹی ہمارے ساتھ نہیں ہے، پی پی اگر پی ڈی ایم کی طرف رجوع کرنا چاہتی ہے تو ہمیں انتظار ہو گا، جو بھی فیصلے ہوں گے مشاورت سے ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ووٹنگ مشین کی تجویزکو مسترد کرتے ہیں، یہ ایک پری پول ریگنگ ہے ۔ متعلقہ ادارے ایوان کو حقائق سے آگاہ کریں ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *