منگھو پیر : حب کینال میں نہانے والے 12 افراد گرفتار

کراچی : منگھو پیر تھانہ کی حدود حب پمپنگ اسٹیشن کے قریب حب کینال میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کیخلاف پولیس ایکشن لیتے ہوئے متعدد نوجوان گرفتار کر لئے گئے ۔

حب کینال میں نہانے پر پابندی عائد ہونے کے باوجود خواتین بچے اور نوجوان کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نہا رہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔

رینجرز اور پولیس نے حب کینال میں نہانے والے افراد کو متعدد بار وارننگ جاری کی لہذا امروز حب کینال میں نہانے والوں کیخلاف لاٹھی چارج کیا گیا جس سے دوڑیں لگ گئیں ۔

مذید پڑھیں :عربیک اوپن یونیورسٹی میں 3 سالہ دراساتِ دینیہ شروع

لاٹھی چارج سے عوام منتشر ہو کر فرار ہو گئے ۔ ایس ایچ او منگھو پیر امین کھوسو نے عوام الناس کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ حب کینال میں نہانے سے گریز کریں ۔ حب کینال کا بہاؤ تیز ہے ، جس میں ڈوب کر جاں بحق ہونے کا خطرہ ہے ۔

لہذا والدین بچوں کو حب کینال میں نہانے سے منع کریں بصورت دیگر پولیس کاروائی کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والے افراد کیخلاف مقدمات درج کرے گی ۔ منگھو پیر پولیس نے آج حب کینال میں نہانے والے 12 افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا ہے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *