عربیک اوپن یونیورسٹی میں 3 سالہ دراساتِ دینیہ شروع

کراچی : نئے تعلیمی سال کے آغاز پر آن لاٸن تعلیم دینے والی عربک اوپن یونیورسٹی میں بھی 3 سالہ دراساتِ دینیہ کورس شروع ہو گیا ۔

مختلف لینگویجز و ڈپلوما کورسز میں داخلوں کا آغاز ہو گیا ہے ۔ یونیورسٹی نے گزشتہ سال صحافت میں ایک سالہ ڈپلوما کورس کا آغاز کیا ۔ اِس سال اِس کورس میں داخلوں کی صورتِ حال پر غور کرنے کے لیے یونیورسٹی کے سربراہ ڈاکٹر شیخ ولی خان المظفر کی صدارت میں آن لاٸن اجلاس ہوا ۔

مذید پڑھیں :مہتمم جامعہ بنوریہ عالمیہ مولانا نعمان نعیم کا فضلاء ، کرم فرماؤں اور متوسلین کے نام خط۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا کی وجہ سے عوام کی گرتی معاشی حالت کے پیشِن نظر داخلہ فیس معاف کر دی جاٸے ۔ جب کہ سمسٹر فیس بھی کم کر کے صرف 800 روپے کر دی جاٸے اور ایک مشت ادا کرنے والوں سے صرف دو ہزار روپے وصول کیے جاٸیں ۔

مستحق طلبہ و طالبات کو مفت داخلہ دیا جاٸے ۔ اجلاس میں شعبہ صحافت کے ڈاٸریکٹر مولانا جہان یعقوب ، راٸٹرز ورلڈ کے بانی محمد عادل عباسی کے علاوہ اسلامک راٸٹرز موومنٹ کے بانی صدر حفیظ چودھری نے بطورِ مبصر شرکت کی ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ داخلے مزید ایک ہفتہ جاری رہیں گے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *