نیو کراچی پانی کے مسائل حل کرنے کیلئے DC کی نگرانی میں کمیٹی قائم

کراچی : ضلع وسطی میں پانی کی چوری کے خلاف انتظامیہ بھی حرکت میں آ گئی ، ڈپٹی کمشنر وسطی نے غیر قانونی پانی چوری سمیت پانی کے مسائل کے حل کے لئے کمیٹی قائم کر دی ہے ۔

گزشتہ روز ڈپٹی کمنشر آفس ضلع وسطی کراچی میں ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں نیو کراچی کے پانی کے مسائل کے حوالے سے کمیٹی بنائی گئی ہے ۔

اس کمیٹی میں اسسٹنٹ کمشنر نیو کراچی نعیم سومرو ، سہیل سمیع دہلوی صدر پی پی پی ، پی ایس 124 اور ایگزیکٹو انجینئر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ریحان شامل ہیں ۔

مذید پڑھیں :مجمع العلوم الاسلامیہ پر اشکالات : پہلی قسط

کمیٹی نے نیو کراچی میں غیر قانونی پانی کے نیٹ ورکس کے مقامات کا دورہ کیا ۔ جہاں پر انہوں نے پبلک ہیلتھ انجنیئر کے قائم کردہ پمپنگ اسٹیشن نیو کراچی ، سیکٹر 5 ایف ، یو سی 10 کا دورہ کیا ۔

مذکورہ پمپنگ اسٹشین کے تھری کی لائن سے متصل ہے ۔ جس کو ابھی تک کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے ہینڈ اوور نہیں کیا  ہے ۔

کمیٹی کی جانب سے واٹر بورڈ حکام سے مل کر اس پمپنگ اسٹیشن کو فعال بنایا جائے گا تاکہ نیو کراچی کی عوام کو پانی کی ترسیل ممکن ہو سکے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *