منگھو پیر پولیس نے 500 لیٹر ایرانی ڈیزل کی سوزوکی پکڑ لی

کراچی : ایس ایس پی ویسٹ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے منگھو پیر پولیس نے ناردرن بائے پاس پر اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ بڑھا دیا ہے ۔

بلوچستان کے راستے کراچی میں داخل ہونے والی سوزوکی لوڈنگ کو روک کر تلاشی لینے پر ٹینک سے 500 لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کر لی گئی ۔ پولیس نے سوزوکی نمبر KB4171 تحویل میں لیکر ڈرائیور مہتاب خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

مذید پڑھیں :مرکزی علماء کونسل پاکستان نے وقف املاک بل کو اسلامی قانون سے متصادم قراردے دیا

ملزم کے مطابق ایرانی ڈیزل بلوچستان سے اسمگل کر کے کراچی کے مختلف علاقوں میں فروخت کرتا ہے ۔ منگھو پیر پولیس نے ملزم مہتاب خان ولد شاہ ولی کیخلاف مقدمہ الزام نمبر 449/2021 بجرم دفعہ 285/286 درج کر لی ہے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *