کراچی MQM قیادت کے حکم پر دہشت گردی کرنے والے 3 کارکنان گرفتار

کراچی : کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے اہم کارروائی کرتے ہوئے 3 متحدہ کارکنان گرفتار کر لئے ۔ ملزمان نے ایم کیو ایم کی قیادت کے حکم پر دہشت گردی کی وارداتیں کرنے کا انکشاف کر دیا ہے ۔

سی ٹی ڈی نے لانڈھی ریلوے اسٹیشن کے قریب سیکیورٹی ادارے کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران چھاپے میں تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے بتایا گیا ہے ۔

ملزمان نے اعلیٰ قیادت کے حکم پر دہشت گردی کی وارداتوں کے لیے چھ رکنی نیا گینگ بھی تشکیل دیا تھا ، ملزمان کے قبضے سے کلاشنکوف ، ہینڈ گرنیڈ اور دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا ہے ۔

مذید پڑھیں :تربیلا و منگلا میں پانی کی کمی سے پنجاب اور سندھ کا حصہ کم کر دیا گیا

سی ٹی ڈی کے اعلامیے کے مطابق گرفتار ملزمان میں نعیم، عمران اور علیم شامل ہیں، نعیم حیدر آباد کا سینئر ترین کارکن اور سندھ آرگنائزنگ کمیٹی کا جوائنٹ انچارج ہے ۔ ملزم نے بیرون ملک سے اعلیٰ قیادت کے حکم پر شہر میں مخالفین کو قتل کرنے اور دہشت گردی کی وارداتوں کے لیے عسکری تربیت یافتہ چھ رکنی گروہ تشکیل دیا تھا ۔

ملزم نعیم متعدد مرتبہ گرفتار ہو کر جیل بھی جا چکا ہے ۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم عمران بھی حیدرآباد کا سینئر کارکن اور کئی تنظیمی عہدوں پر رہنے کے علاوہ گرفتار بھی ہوچکا ہے جب کہ ملزم علیم الدین کراچی میں اے پی ایم ایس او کا سینئر کارکن اور ’’را‘‘ سے تربیت یافتہ ہے، وہ کراچی میں پولیس موبائلوں پر حملوں اور دیگر کئی وارداتوں میں ملوث ہے، اس کے خلاف انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مقدمات بھی زیر سماعت ہیں ۔

مذید پڑھیں :لاہور ہائیکورٹ میں سعد رضوی کی نظر بندی کیخلاف درخواست مسترد

اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ حیدر آباد سے آئے ان دہشت گردوں نے انکشاف کیا ہے کہ انھیں بیرون ملک سے مخالفین کو قتل کرنے اور دہشت گردی کے لیے ہدایات ملی تھیں، نئے گروپ کو اندرون سندھ سے آپریٹ کیا جائے ۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں سے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں کئی اہم انکشافات متوقع ہیں ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *