تربیلا و منگلا میں پانی کی کمی سے پنجاب اور سندھ کا حصہ کم کر دیا گیا

اسلام آباد : ارسا نے پنجاب اور سندھ کے لیئے پانی میں مزید کمی کر دی ہے  ۔جب کہ بلوچستان اور خیبر پختون خوا کو شارٹ فال سے استثنیٰ دے دیا گیا ہے ۔

اسلام آباد میں پانی کے مسئلے پر انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کا اہم اجلاس ہوا ۔ جس میں صوبوں کے حصوں میں مزید کٹوتی کر دی گئی ۔

پنجاب اور سندھ کو پانی کی فراہمی میں 32 فیصد کمی کر دی گئی ۔ دونوں صوبوں کو پانی کی فراہمی میں اس سے قبل 23 فیصد کمی تھی۔ آج سے پنجاب کو 83 ہزار اور سندھ کو 74 ہزار کیوسک پانی فراہم کیا جائے گا ۔

مذید پڑھیں :پاکستانی صحافیوں کیلئے PPF کا تحقیقاتی رپورٹنگ کی فیلو شپس کا اعلان

آبی ذخائر میں پانی کی کمی کا سلسلہ بتدریج جاری ہے ۔ ارسا کی جانب سے آبی ذخائر کے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں ۔ جس کے مطابق 24 گھنٹے میں آبی ذخائر میں 60 ہزار ایکڑ فٹ کی کمی ہو گئی اور آج پانی کا مجموعی ذخیرہ 6 لاکھ 72 ہزار ایکڑ فٹ رہ گیا ہے ۔

گزشتہ روز آبی ذخائر میں 7 لاکھ 32 ہزار کیوسک پانی تھا ۔ 24 گھنٹے میں تربیلا میں 5 ہزار ایکڑ فٹ پانی کم ہو گیا ۔ جس کے نتیجے میں 71 ہزار سے کم ہو کر 66 ہزار ایکڑ فٹ پر آ گیا ہے ۔

منگلا میں پانی کے ذخیرے میں 25 ہزار کیوسک کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ جب کہ چشمہ میں پانی کے اسٹوریج میں 30 ہزار ایکڑ فٹ کی کمی ہوئی ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *