جہانگیر ترین کی گرفتاری کیلئے کاغذی کارروائی شروع

اسلام آباد : ایف آئی اے ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کی گرفتاری کے لیئے ورکنگ پیپرز کی تیاری شروع کر دی گئی ہے ۔

فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے مشیر شہزاد اکبر کی ایف آئی اے آمد کے بعد سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سے متعلق کیسز کی انویسٹی گیشن میں ایک بار پھر تیزی آ گئی ہے ۔

جس کے بعد جہانگیر ترین اور ان کے اہلخانہ کے خلاف درج مقدمات کی تحقیقات کی پراگریس رپورٹ تیار کر لی گئی ہے ۔

واضح رہے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سوا تین ارب روپے کے مالیاتی فراڈ پر جہانگیر ترین، ان کے بیٹے علی ترین، دو بیٹیوں، داماد اور فیملی کے دیگر افراد پر 2 مقدمات درج کیے ہیں ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *