پاکستانی صحافیوں کیلئے PPF کا تحقیقاتی رپورٹنگ کی فیلو شپس کا اعلان

کراچی : پاکستان پریس فاؤنڈیشن پی پی ایف کی جانب سے پاکستانی صحافیوں کے لیئے فیلو شپ برائے تحقیقاتی رپورٹنگ کے لئے درخواستیں موصول کی جا رہی ہیں ۔ آخری تاریخ ہفتہ، 05 جون، 2021 ہے ۔

پریس فاؤنڈیشن (پی پی ایف) کی جانب سے فیلو شپ برائے تحقیقاتی رپورٹنگ کے لئے درخواستیں موصول کی جا رہی ہیں ۔ فیلو شپس  کے لئے درخواستوں کی موصولی “پاکستان میں تحقیقاتی صحافت میں معاونت”  کے پراجیکٹ کا حصہ ہیں ۔ جس کا مقصد پاکستانی صحافیوں کو تحقیقاتی رپورٹس جو پیشہ ور، اخلاقی اور قانونی معیار کے عین مطابق ہوں ۔

پی پی ایف صحافیوں کو مدد فراہم کرے گا ، انسانی حقوق ، شفافیت ، ماحول ، عدم مساوات ، حکمرانی اور بدعنوانی سے متعلق امور کی پیشہ ورانہ تحقیقات اور ان کی رپورٹنگ میں فیلو شپ میں ساٹھ ہزار روپے تک کا وظیفہ ، صلاحیت سازی ورکشاپس کے ساتھ ساتھ ادارتی اور تکنیکی معاونت بھی شامل ہو گی ۔

مذید پڑھیں :اگر جیو نہ ہوتا

منتخب شرکاء ایک سینئر صحافی کی نگرانی میں کام کریں گے جو رفاقت کی مدت کے دوران پروجیکٹ ایڈیٹر کی حیثیت سے کام کریں گے ۔ اس فیلو شپ پروگرام کے دوران ہر فیلو سے چھ کہانیاں تیار کرنے کی توقع کی جائے گی ۔

پرنٹ، ٹیلی ویژن، ریڈیو اور آن لائن میڈیا میں کم از کم تین سال کا تجربہ رکھنے والے صحافی فیلوشپس کے لیے درخواستں جمع کروا نے کے اہل ہیں ۔

خواتین صحافیوں کی درخواست دینے کے لئے حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ بلخصوص بلوچستان، فاٹا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے صحافیوں کو اہلیت کے معیار میں رعائیت دی جا سکتی ہے۔

فیلوشپ پروگرام کا دورانیہ تین ماہ ہو گا ۔

فیلو شپ کے حصول کے لئے  ،انگریزی  یا اردو میں مکمل  شدہ  ،مندرجہ زیل دستاویزات کا، ہفتہ5 جون، 2021  تک موصول ہونا ضروری ہے۔
فیلوشپ کا درخواست فارم
تعلیمی وپیشہ ورانہ کوائف / سی وی
کم از کم تین مضامین کے لنک یا تراشے جو پچھلے بارہ ماہ میں شائع یا نشر کیے گئے ۔

درخواستیں fellowships@pakistanpressfoundation.org پر بھیجیں ۔ درخواست فارم تک رسائی حاصل کرنے کے لئے براہ کرم نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں ۔

درخواست فارم اردو میں
https://www.pakistanpressfoundation.org/wp-content/uploads/2021/05/PPF-Investigative-Reporting-Fellowship-Application-Form-Urdu.docx

درخواست فارم انگریزی میں
https://www.pakistanpressfoundation.org/wp-content/uploads/2021/05/PPF-Investigative-Reporting-Fellowship-Application-Form.docx

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *