ملک اب بہتری کے طرف گامزن ہے : حنيد لاکھانی

کراچی : سربراه بيت المال سندھ و رہنما تحریک حنید لاکھانی نے کہا ہے کہ ملک اب مشکل وقت سے نکل چکا ہے، کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا کی معیشت متاثر ہوئے، اللہ پاک کا شکر ہے ہمارے ملک میں پوری دنیا کی نسبت زیادہ نقصان نہیں ہوا، پاکستان کا مستقبل انڈسٹریز سے جس پر زیادہ توجہ نہیں دی گئی ۔

ان خیالات کا اظہار حنید لاکھانی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا، حنید لاکھانی نے کہا کہ پاکستان میں معیشت کو بہتر کرنے میں ہمیں وزیر اعظم کے مشن پر چلنا پڑے گا، ملک میں بیروزگاری کی اصلی وجہ گذشتہ حکومتوں کی غلط فیصلے تھے، پی ٹی آئی کو جب حکومت ملی تو بہت سارے مسائل تھے جن کو بہتر کرنے میں ٹائم لگ رہا ہے ۔

مذید پڑھیں :چیئرمین NAB کی 300 انکوائریز کی تفتیش اور 200 ریفرنس دائر کرنے کی منظوری

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے انتھک محنت سے ملکی معیشت بہتری کی طرف جا رہی ہے ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں بیروزگاری کم ہو اور ملک خوش حال بنے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے عوام کے لئیے بہت سے منصوبے دیے جس میں کامیاب جوان پروگرام، ہاؤسنگ اسکیم سمیت دیگر منصوبوں سے عوام کو بہت زیادہ فائدہ ملا ہے ۔

حنيد لاکھانی نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی کوشش سے سمندر پار پاکستانیوں نے جو ساتھ دیا و تاریخ میں پہلی کبھی نہیں ہوا ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *