نیو کراچی UC-10 سیکٹر 5F بلاک 53 میں غیر قانونی کنکشن کا انکشاف

کراچی : نیو کراچی یونین کونسل 10 ، سیکٹر 5 ایف اور بلاک 53 میں واقع لال اسکول کے نزدیک ایک غیر قانونی واٹر لائن ڈالی جا رہی ہے ۔

مذکورہ لائن کی مد میں علاقہ عوام سے وسیم بہاری، ستار پٹنی و دیگر فی گھر 5000 سے 6000 ہزار وصول کر رہے ہیں ۔ اہل علاقہ کا کہناہے کہ ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کراچی ، اسسٹنٹ کمشنر نیو کراچی اور مینیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نوٹس لیں ۔

مذید پڑھیں :میٹرک بورڈ نے نویں و دسویں سائنس و جنرل گروپ کے ایڈمٹ کارڈ جاری کر دیئے

اس ضمن میں جب ایگزیکٹو انجینئر نیو کراچی ریحان سے پوچھا گیا تو انہوں نے لا علمی کا اظہار کیا ہے ۔

واضح رہے کہ جب سے واٹر بورڈ میں اینٹی تھیفٹ سیل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اس کے بعد سے شہر میں غیر قانونی لائنوں ، منی ہائیڈرنٹس زور پکڑ گئے ہیں ۔ راشد صدیقی نے پولیس پر الزام عائد کر کے شہر میں ہائیڈرنٹس کا جھال بچھا دیا ہے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *