پاکستان سپر لیگ کو منسوخ ہونے سے بچالیا گیا

اسلام آباد: وزارت خارجہ کی جانب سے بروقت رابطے پر پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کو ایک بار پھر منسوخ ہونے سے بچالیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل فرنچائز مالکان سے ملاقات میں ان کو بتایا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ابوظہبی کی اعلیٰ حکومتی شخصیات سے رابطہ کرکے مسائل حل کردیے۔
#HBLPSL6 UPDATE:
1) Meeting held with the franchise owners to bring them up to speed on recent developments.
2) PCB updated franchises on the unanticipated delays in grant of landing permissions for chartered flights from India and South Africa. #MatchDikhao
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) May 27, 2021
گزشتہ روز اسکواڈز لاہور اور کراچی سے خصوصی طیارے کے ذریعے ابو ظہبی پہنچےتاہم بھارت اور جنوبی افریقہ سے آنے والی چارٹرڈ فلائٹس کو لینڈنگ کی اجازت نہ ملی جس پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے رابطہ کرنے پر مسائل حل ہوگئے اور پاکستان سپر لیگ ایک بار پھر منسوخ ہونے سے بچ گیا۔
وزیر خارجہ نے جنوبی افریقہ اور بھارت سے آنے والی فلائٹس کو لینڈنگ کی اجازت دلاوائی جس کے بعد دونوں ممالک سے جلد سفر شروع ہوگا، فاف ڈوپلیسی سمیت پروٹیز کرکٹرز بھی براڈ کاسٹ کریو کے ساتھ یو اے ای آئیں گے، البتہ دونوں فلائٹس ابوظبی کے بجائے کسی اور اماراتی شہر میں لینڈ کریں گی،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد سمیت 25 کرکٹرز و آفیشلز کو بھی جلد ویزے جاری کر دیے جائیں گے، جس کے بعد یہ سب چارٹرڈ فلائٹ سے ابوظہبی جائیں گے۔