دنیا کی سو عظیم کتابیں از ستار طاہر

تحریر : علی عبداللہ

یہ ان کتابوں کا تعارف ہے جنھوں نے انسانی افکار،تہذیب،تمدن اور معاشرت کو تبدیل کرنے میں انقلابی کردار ادا کیا ہے- اس کتاب میں وہ تمام کتب شامل کی گئی ہیں جو اپنے موضوع اور اسلوب اور پھر اپنے ہمہ گیر اثرات کی وجہ سے بنیادی اہمیت کی حامل ہیں- یہ وہ کتابیں ہیں جو عام معنوں میں سدا بہار کہلاتی ہیں- یہ وہ سو کتابیں ہیں جنھوں نے انسانی فکر کو بدلا ہے،اختلافات اور دائمی مباحثے کا سرچشمہ ٹھہری ہیں لیکن ان کی ہمہ گیری اور اہمیت سے انکار ممکن نہیں-

القرآن الحکیم ‘‘ سے ’گرنتھ صاحب‘‘ تک بنی نوع انسان کی مذہبی رہنمائی کرنے والی کتابیں۔۔۔
افلاطون کی’ریاست‘ سے کارل مارکس کی ’’ داس کیپیل‘‘ تک انسانی فکر وفلسفے کی داستان…

ہیروڈوٹس کی ‘تواریخ’ سے ابن خلدون کے ‘مقدمے’ تک تاریخ کی سرگزشت۔۔
‘کلیہ و دمنہ‘ سے دانتے کی ’’ ڈیوائن کامیڈی‘‘ تک داستان گوئی کے عظیم سنگ میل۔۔۔

ہومر کی’ایلیڈ‘ سے علامہ محمد اقبال کے’ جاوید نامہ‘ تک دنیا کی عظیم شعری تخلیقات…
کالی داس کی’’ شکنتلا” سے ولیم شیکسپیر کے ہیملٹ‘‘ تک عالمی ڈرامے کے فن پارے…

سر وانٹیز کے’’ڈان کیخوٹے‘‘ سے دستوئیفسکی کے ’’کرامازوف برادران‘‘ تک شاہکار ناول …

ایک ایسی کتاب ہے جو آپ کے لیے علم کی بے کراں کائنات کے بھر پور مشاہدے کے لیے ایک ایسا دریچہ وا کر تی ہے جس سے آپ ہزاروں برسوں پر محیط انسانی دانش،فکر ، شاعری ، ادب ، فلسفہ اور مذہب پر مبنی لا زوال کتابوں کی دنیا میں داخل ہو جاتے ہیں ۔

یہ ایک کتاب آپ کو ان گنت کتابوں سے بے نیاز کر کے ان کتابوں سے بھر پور انداز میں متعارف کرائے گی جنھوں نے اس دنیا پر حکمرانی کی اور اسے بدل کر رکھ دیا۔
آپ سب کو کم از کم یہ کتاب لازمی خریدنی پڑھنی چاہیے-

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *